سرینگر؍27،جنوری ؍دفاعی ترجمان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ مشتعل ہجوم نے فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ ’جے سی او ‘ کی مار پیٹ سے بچنے کیلئے اپنے دفاع میں گولی چلائی جبکہ مشتعل مظاہرین کے حملے میں7فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی11گاڑیوں کو بھی مشتعل ہجوم نے نقصان پہنچا یا جبکہ مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے 2شہری ازجان ہوئے ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سہ پہر تین فوج کی ایک کانوائے گنو پورہ چوک سے گزر رہی تھی اور یہ شدید پتھراؤ کی زد میں آئی ۔انہوں نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ 100سے لیکر120مشتعل سنگبازوں نے فوجی کانوائے پر حملہ کیا جبکہ تیز رفتاری کے ساتھ اس ہجوم کی تعد200سے250تک ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ ہجوم نے کانوائے کی 4گاڑیوں کو گھیرے میں لیا اور نہ صرف گاڑیوں کو نقصان پہنچا یا بلکہ نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ پتھراؤ کے نتیجے میں جے سی او کے سر شدید چوٹ لگی اور مشتعل ہجوم نے اس دوران افسر کی سروس رائفل بھی چھینے کی کوشش کی۔

