شوپیان واقعہ پرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ رنجیدہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نے شوپیان کے میں 2نوجوانوں کی ہلاکت اور متعدد کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کا خون بہانہ روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے اور آئے روز ہلاکتیں موجودہ حکومت کی سب سے بڑی حصولیابی بن کر سامنے آئی ہے۔ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے مہلوکین کے اہل خانہ کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس اس غم میں برابر شریک ہے۔ لیڈران نے کہا کہ چھوٹی سی چھوٹی بات پر بندوقوں کے دہانے کھولنا اب معمول بن کر رہ گیا ہے اور حکومت لوگوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے میں سرے سے ہی ناکام ہوگئی ہے جبکہ پی ڈی پی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بحیثیت یونیفائیڈ کمانڈ سربراہ فوج اور سیکورٹی فورسز پر لگام کسنے اور ایس او پی پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔ دونوں لیڈران نے مہلوکین کے جملہ سوگوران خصوصاً والدین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس اس غم میں برابر شریک ہے۔ دونوں رہنماؤں نے زخمی ہوئے افراد کی فوری صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے