شہری ہلاکت پر کانگریس برہم

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر؍27،جنوری ؍ریاستی کانگریس نے شوپیاں میں عام شہری کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے واقعے کی مزمت کی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ریاستی کانگریس کے ترجمان نے شوپیاں میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے واقعے کی مزمت کی ۔انہوں نے اس قسم کے واقعات کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہو ئے کہا قیمتی جانوں کے زیاں کا کو ئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے نو جوانوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد اور سنگ بازی کا راستہ ترک کیا جائے تاکہ اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے وادی کشمیر کی صورتحال بہتر ہو نے کے بجائے ابتر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے سیکورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ امن و قانون کی صور تحال سے نمٹنے کے دوران زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے اس دوران جاوید احمد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا ہمدر دی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا نو جوانوں سے اپیل کی امن قائم کر نے میں اپنا تعاون پیش کریں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے