شوپیان:مقامِ جھڑپ کے نزدیک دھماکہ ،کمسن نوجوان زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:شوپیان جھڑپ میں زمین بوس ہوئے رہائشی مکان کا ملبہ ہٹائے جانے کے دوران بارودی شیل کے زوردار دھماکے میں ایک10سالہ معصوم بچہ بری طرح سے زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کرایا گیا۔اس تصادم آرائی میں گولیوں کی زد میں آکرایک درجن سے زائد بھیڑ بکریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

شوپیان سے کے ایم این نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی شام ضلع کے چھئے گنڈ کیگام علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین خونین جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مقامی جنگجو اور ایک17سالہ نوجوان جاں بحق ہوا۔فورسز نے محمد اسماعیل نامی شہری کے رہائشی مکان کو بارودی دھماکے سے زمین بوس کردیا جس میں جنگجو مورچہ زن تھے۔

نمائندے نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر مقامی لوگ تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹارہے تھے اور بچوں سمیت مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ جب مکان کے ملبے کو کھنگالا جارہا تھا تو وہاں ایک وردار دھماکہ ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ جنگجوﺅں اور فورسز کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دوران پھٹنے سے رہ گئے ایک بارودی شیل کے اچانک پھٹنے سے ہوا جس کے باعث وہاں افراتفری اور سنسنی پھیل گئی۔

اس واقعہ میں جائے واردات پر موجود10سالہ محمد مشرف نامی بچہ بری طرح سے مضروب ہوا۔اسے نازک حالت میں پہلے ضلع اسپتال پلوامہ اور بعد میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بدھ کو ہوئی تصادم آرائی کے دوران13بھیڑ بکریوں کے علاوہ ایک بچھڑا بھی گولی لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جس وقت شاکر احمد میر گولی کا نشانہ بنا، وہ احتجاج میں شامل نہیں تھا بلکہ معمول کے مطابق مویشی چرا رہا تھا۔a

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے