وندے بھارت ٹرین کی کٹرہ تا سرینگر تجارتی خدمات کا باضابطہ آغاز

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
PM inaugurates Chenab Bridge and visits Bridge Deck, in Jammu and Kashmir on June 06, 2025.

سری نگر،8 جون

شمالی ریلوے نے وادی کشمیر اور جموں کے درمیان پہلی تیز رفتار وندے بھارت ٹرین کی تجارتی خدمات کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس پیش رفت کو جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، کٹرہ اور سرینگر کے درمیان چلنے والی اس جدید ٹرین نے پہلے دن مجموعی طور پر چار سفر مکمل کیے، جن میں ہزاروں مسافروں نے شرکت کی۔ عوامی جوش و خروش اس قدر تھا کہ افتتاح کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشستیں بک ہو گئیں۔

مسافروں نے وادی کشمیر کو ریل کے ذریعے جوڑنے کے اس اقدام پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے۔ ایک مسافر کے بقول، ’یہ صرف ایک ٹرین نہیں بلکہ جموں و کشمیر کو ملک کی ترقی کی پٹری پر لانے والا خواب ہے۔‘

ٹرین میں دو اقسام کی نشستیں فراہم کی گئی ہیں: چیئر کار جس کا کرایہ 715 روپے، اور ایگزیکٹو کلاس (ای سی) جس کا کرایہ 1320 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور سفر کو آرام دہ، محفوظ اور تیز تر بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

وندے بھارت کا یہ نیا روٹ نہ صرف سیاحت کے شعبے کو تقویت دے گا بلکہ ریاست کی معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔

Share This Article