شہر سرینگر میں کریک ڈاون کی واپسی ،حکومت کا تحفہ :عمر عبدا ﷲ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر نے حکومت کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 17برسوں کے بعد شہر سرینگر میں کریک ڈاون کیا گیا ۔شہر خاص کے متعدد علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ حبہ کدل کے بعد کوہ ماران کے علاقہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ شہر سرینگر میں عسکریت پسند اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے حملے کرسکتے ہیں۔ ادھر ریاست کے سابق وزیرا علیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبدا ﷲ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ 17برس کے بعد شہر سرینگر میں کریک ڈاون شروع کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایک طرف حکومت حالات معمول پر آنے کے دعوئے کر رہی تاہم دوسری جانب پوری وادی میں کریک ڈاونوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگ خوف و دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے