اے ایم یو کے طالب علم کی تصویر اے کے 47 کے ساتھ وائرل ہونے سے کھلبلی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

علی گڑھ، :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایک ریسرچ اسکالر کی سوشل میڈیا پر ہاتھ میں اے کے 47 رائفل لیے تصویر وائرل ہونے سے کھلبلی مچ گئی ہے ۔طالب علم کا نام منان وانی بتایا جا رہا ہے ۔ اس کاجنگجو تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ اگرچہ اے ایم یو انتظامیہ نے معاملہ کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جا رہی ہے کہ طالب علم یونیورسٹی کا ہے یا نہیں۔ذرائع کے مطابق منان وانی اے ایم یو میں اپلائیڈ جیولوج¸ میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا اور اس نے کچھ دنوں پہلے یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا۔

انہوں بتایا کہ منان وانی کشمیر کے کپواڑہ کا رہنے والا ہے ۔ اس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا۔اے ایم یو انتظامیہ کا کہنا ہے ، طالب علم کو کے سلسلہ میں اب تک کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ ادھر، ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی اس معاملہ میں کچھ کہا جا سکتا ہے ۔یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے