استنبول،18دسمبر: ترک صدر رجب طیب اردگان نے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ۔
رجب طیب اردگان نے او آئی سی اجلاس میں بیت المقدس کوفلسطینی دارالحکومت قراردیاتھا۔
ترک صدر اردگان نے مشرقی یروشلم میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان اتوار کو کیا،واضح رہے کہ ترک صدر او آئی سی اجلاس میں مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے چکے ہیں۔
(رائٹر)

