اٹل بہاری واجپئی کی 93 ویں یوم پیدائش

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی : سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 93 ویں یوم پیدائش کو اتراکھنڈ حکومت نے” گڈ گورنسس ” دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی پیدائش 25 دسمبر 1924 کو گوالیر میں ہوئی تھی۔ لیکن ان کا آبائی گاو¿ں بٹیشور ہے جو ریاست اتر پردیش میں آگرہ کے قریب ہے۔

سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس سے منسلک رہنے کے باوجود اٹل بہاری واجپئی کی شبیہ دیگر بی جے پی لیڈران کے مقابلے نرم رہی ہے۔ ان کے مخالفین بھی ان کی بعض خوبیوں کے متعارف رہے ہیں۔ پہلی بار بی جے پی کی حکومت ان ہی کی قیادت میں بنی تھی۔ این ڈی اے کے قائد کے طوروہ تین بار وزیر اعظم بنے۔ پہلی بار 1996 میں 13 دنوں کے لیے ، دوسری بار 1998 میں 13 مہینوں کے لیے اور پھر 1999 سے 2004 تک وہ اس عہدے پر برقرار رہے۔

گجرات 2002 فساد کے بعد وہ وزیر اعلی ٰ مودی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے حق میں تھے۔ لیکن لال کرشن ایڈوانی نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

سنہ 2004 لوک سبھا الیکشن میں یو پی اے کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ان کی سایسی مقبولیت گھٹنے لگی۔ جس کے بعد تقریباً 10 برس سے وہ سرگرم سیاست سے کنارہ کش تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایس پی جی کے دو کمانڈو اور ڈاکٹروں کی ٹیم ہمہ وقت ان کے ساتھ رہتی ہے۔

مسٹر واجپئی ڈمنشیا نامی بیماری میں مبتلائ ہیں، یہ بھولنے کی بیماری ہے، جو ضعیفی کے باعث ہوتی ہے، اسے الزائمر ڈیمنشیا بھی کہتے ہیں۔ اس بیمار سے متاثرہ شخص کو کچھ یاد نہیں رہتا، حساب کرنے کی صلاحیت چلی جاتی ہے، زبان بھولنے لگاتا ہے اور فیصلہ لینے کی قوت بھی ختم ہو جاتی ہے۔

آج ان کے یوم پدائش کو اترا کھنڈ حکمت ” گڈ گور ننس ” دیوس کے طور پر منا رہی ہے۔ اس خاص مو قع پر وزیر اعلیٰ اترا کھنڈ تریوندر سنگھ راوت ڈیش بورڈ کا افتتاح کریں گے۔ اس ڈیش بورڈ کو سافٹ وئیر این آئی سی اورآئی ٹی ڈی اے نے بنایا ہے۔ اس سافٹ وئیر میں گاو¿ں، بلاک اوراضلاع سے حا صل ہونے والے معلوماتی ڈیٹا کو محفوظ رکھا جائے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے