قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 142 واں یوم ولادت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اسلام آباد : کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور خصوصی تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اس سے قبل پاکستان ائیرفورس کے کیڈٹس مزار قائد پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل اختر نوازستی نے پاکستان ملٹری اکیڈمی گارڈ کا معائنہ کیا، مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی صدر ممنون حسین نے اپنے پیغام میں بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مختلف شعبوں میں درپیش دشواریوں پر قائد کے فرمودات کی روشنی میں قانون اور آئین پر عمل درآمد کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتاہے۔

دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قائد اعظم نے عمر بھرٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، قائد کے افکار و خیالات کی روشنی میں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کےلئے جدوجہد کریں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے