حاجن:پولیس نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ فورسز نے شمالی قصبہ حاجن کے چندرگیر علاقے میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے وہاں سے ہتھیار برآمد کئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج وفورسز نے مشترکہ اتوار کی شب ساڑھے10بجے کے قریب چندر گیر حاجن میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران عبدا لرحمان پرے ولد محمد انور پرے ساکنہ چندر گیر حاجن نامی شہری کے گاﺅ خانے سے ہتھیار برآمد کئے ۔یاد رہے کہ اسی علاقے میں فوج وفورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنگجوﺅں کے ساتھ معرکہ آرائی میں چھ جنگجوﺅں کو جاں بحق کردیاتھا ،جس میں فوج کا آئی اے ایف کمانڈو کی بھی موت ہوئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی خصوصی ٹیم (ایس آئی ٹی) ،مقامی پولیس ،13آر آر اور45بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی عمل میں لائی ۔ذرائع کے مطابق کمین گاہ سے اے کے47رائفل ،5میگزین،42گولیاں ،ایک یو بی جی ایل ،4یو بی جی ایل گرینیڈ،ایک جی پی ایس اور2وائرلس سیٹ برآمد کیا گیا ۔

