باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: ڈائریکٹر جنرل سی آئی ایس ایف کا دورہ پہلگام ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائز ہ لیا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

ڈائریکٹر جنرل سی آئی ایس ایف کا دورہ پہلگام ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائز ہ لیا

Last updated: جولائی 12, 2026 5:12 شام
2 ہفتے ago
Share
SHARE

مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل پرویر رنجن نے امرناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں واقع ننوان بیس کیمپ کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ یاترا کے اختتام تک اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری، مستقل چوکسی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان مو¿ثر ہم آہنگی کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے تاکہ یاتریوں کی جان و مال کا مکمل تحفظ اور ان کی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے بیس کیمپ میں تعینات مختلف سیکورٹی یونٹوں کی تیاری، نفری کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیکنگ سسٹم، نگرانی کے جدید انتظامات، مواصلاتی نظام، طبی سہولیات، ہنگامی امدادی اقدامات اور مختلف مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں و کشمیر پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (شمالی زون) سدھیر کمار اور ڈی آئی جی نارتھ زون ایم کے یادو سمیت سی آئی ایس ایف کے متعدد اعلیٰ افسران بھی موجود تھے

ڈی جی سی آئی ایس ایف نے نون وَن بیس کیمپ میں قائم اہم سیکورٹی مقامات کا معائنہ کیا جن میں مختلف چیک پوسٹیں، کمیونیکیشن سینٹر، سی آر پی ایف کی تعیناتی کے مقامات، کوئیک رسپانس ٹیمیں ، کوئیک ایکشن ٹیمیں ، سی سی ٹی وی کنٹرول روم، جوائنٹ پولیس کنٹرول روم اور لاجسٹک انتظامات شامل تھے۔ انہوں نے ہر مقام پر موجود افسران سے سیکورٹی صورتحال، ہنگامی ردعمل کے منصوبوں اور یاتریوں کی حفاظت کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ترجمان کے مطابق دورے کے دوران تخریب کاری کی روک تھام، حساس علاقوں میں مسلسل نگرانی، علاقے پر مو¿ثر کنٹرول، ہجوم کے بہتر انتظام، یاترا راستوں کی مکمل حفاظت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی تیاری پر خصوصی زور دیا گیا۔

You Might Also Like

پہلگام میں نوجوان نالہ لدر میں غرقاب
پلوامہ :کرایہ کے کمرے سے 2افراد کی نعشیں برآمد ،2افراد اسپتال میں زیر علاج
 ”اننت ناگ چلو “:شہر میں پابندیاں ،قصبہ اننت ناگ سیل
جموں کشمیر میں مادری زبان کو تقویت دی جائے گی ؛ کشمیر کو ہندوستان کے تاج کا ایک روشن زیور بنایا جائے گا /صدر ہند
پولیس اہلکار کی سروس رائفل غائب ،پونچھ میں الرٹ جاری
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article شدید گرمی کی تپش کے بیچ موسمی بدلاﺅ ، وادی میں بارشیں
Next Article امرناتھ یاترا : 9153یاتریوں پر مشتمل 11واں قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

کوکرناگ جھڑپ : تین سے چار ملی ٹنٹ موجود ، شہریوں کے کردار کی تحقیقات جاری / آئی جی پی کشمیر

By
2 سال ago
آندھرا کوخاص درجہ دلانے کے لئے چندر بابو نائیڈوبھوک ہڑتال پر بیٹھے
کشمیرمیں معصوم شہری ہلاکتیں قابل افسوس ، اقوام متحدہ معاملے میں مداخلت کرے : شاہ محمود قریشی
جموں میں اگلے پانچ دنوں کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان
سرینگر پولیس نے منشیات فروش کے 1.2 کروڑ روپے کے رہائشی مکان اور زمین کو ضبط کیا
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?