باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: کھیل ایک طاقتور قوت ،برادریوں کو متحد کرکے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے / منوج سنہا
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینجموںملٹی میڈیا

کھیل ایک طاقتور قوت ،برادریوں کو متحد کرکے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے / منوج سنہا

Last updated: جنوری 17, 2026 9:15 شام
6 مہینے ago
Share
SHARE

جموں 17 جنوری
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز جموں میں ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے منعقدہ دو روزہ ” نیشنل لیول سپورٹس کانفرنس ایس آر آئی جے اے این “ کا افتتاح کیا ۔
یہ کانفرنس جموں و کشمیر یو ٹی میں کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط کرنے کیلئے قابل عمل حکمت عملیوں کی نشاندہی کرے گی ، نیشنل سپورٹس پالیسی 2025 اور جموں و کشمیر سپورٹس پالیسی 2022 کے موثر نفاذ کیلئے روڈ میپ تیار کرے گی اور ایک لچکدار اور مستقبل کیلئے تیار نسل کی تشکیل کیلئے اقدامات کو اجاگر کرے گی ۔
اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر نے کھیلوں کو تعلیم اور ضروری زندگی کی مہارتوں سے جوڑنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں انضمام کے ساتھ کھیل نوجوانوں کی مکمل اور ہمہ جہت ترقی کا ایک طاقتور ذریعہ بن سکتے ہیں ۔
لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” کھیل ایک طاقتور قوت ہے جو افراد کو تشکیل دیتی ہے ، برداریوں کو متحد کرتی ہے اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ نوجوانوں کیلئے کھیل ایک حقیقی زندگی کا سکول ہے جو نظم و ضبط ، اقدار اور قیادت کو زندہ تجربے کے ذریعے سکھاتا ہے ۔ یہ بااختیاری ، سماجی بیداری اور معاشرے کی مجموعی ترقی کا ایک مضبوط ذریعہ ہے ۔ “
انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی صلاحیت صرف پر امن ماحول میں ہی پروان چڑھ سکتی ہے ۔ بھارت کو حقیقی کھیلوں کی طاقت بنانے کیلئے ہمیں کھیلوں اور سیاست کو سختی سے الگ رکھنا ہو گا ۔

You Might Also Like

وادی کے شمال و جنوب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ؛ بڈگام اور اننت ناگ میںمزید تین منشیات فروش گرفتار، نشیلی مادہ ضبط
اوڑی میں تعینات ہریانہ کا فوجی جوان؛دل کادورہ پڑنے سے لقمہ اجل
منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون تیز ؛ وادی میں چھ منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد
صفا نگری جھڑپ:ضلع شوپیان کے بیشتر علاقوں میں تعزیتی ہڑتال سے معمولات مفلوج
ویڈیو: سوپور:مغوی شہری کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article وادی بھر میں معراج النبی(ص) کے سلسلے میں روح پروراجتماعات، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب
Next Article رویندر رینہ نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
بین الاقوامیتازہ ترینخصوصی رپورٹملٹی میڈیا

کورونا وائرس کے 20 ہزار سال قبل بھی تباہی پھیلانے کا انکشاف

By
5 سال ago
کورونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کا معاملہ ؛ بارہمولہ پولیس نے مرتکبین کے خلاف آٹھ کیس درج کر لئے
میوات درجنوں اردو اساتذہ کے عہدے ختم، لوگوں میں شدید ناراضگی
ویڈیو: شہر خاص کے تاجروں نے کیا اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج 
میر واعظ عمر فاروق 4 سال بعد تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی پیشوائی کریں گے
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?