کشمیرمیں معصوم شہری ہلاکتیں قابل افسوس ، اقوام متحدہ معاملے میں مداخلت کرے : شاہ محمود قریشی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں /ڈاکٹر فیصل

سرینگر/16دسمبر :پاکستان نے وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میںمذمت کی ہے اور اس معاملے میں مداخلت کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا۔اسی دوران پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وادی کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں سات عام شہریوں ہلاکتوں پرافسوس کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ شاہ محمود نے کہا کہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز نے خون کی ہولی کھیلی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنی جاریت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بے بس کشمیریوں کا بے رحمانہ قتل کرنے سے ہندوستان کو فوری طور پر روکے۔ ادھر پاکستان نے دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں زندگیاں بچانے میں مصروف عملے اور طبی مراکز پر حملے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر زوردیا ہے۔یہ بات پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کشمیر میں شہری ہلاکتوں پر مذمت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح تصادم کے تمام فریق متفقہ طور پر اس عزم کااظہار کریں کہ صحت کی سہولتوں کا ہر صورت تحفظ کیاجائے گا اور ایسے حملے کرنیو الوں کوکٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں شہریوں کا تحفظ ترجیح ہوناچاہیے۔

Share This Article