پلوامہ:جنوبی ضلع پلوامہ میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب مرن چوک میں واقع ایک کرایہ کے کمرے سے 2مقامی افراد کی نعشیں پُراسرار طورپر برآمد کی گئیں جبکہ مزید 2کوبے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ضلع اسپتال پلوامہ کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ دونوں افرادکی موت دم گھٹ جانے کے نتیجے میں ہوئی ہے کیونکہ جس کمرے میں وہ سوئے تھے ،وہاں گیس ہیٹرچالورکھاگیاتھا،اورکمرے میں گیس جمع ہوجانے سے ہی 2افرادکی موت واقعہ ہوئی جبکہ دیگر2افرادکوبے ہوشی کی حالت میں یہاں لایاگیا۔
وزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابونے 2غریب مزدوروں کی موت پر سخت صدمے کااظہارکرتے ہوئے اعلان کیاکہ متوفین کے لواحقین کوسرکارکی جانب سے معقول مالی معاونت فراہم کی جائیگی جبکہ زیرعلاج مزدوروں کومعقول طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
معلوم ہواکہ جنوبی ضلع پلوامہ میں سنیچرکی صبح اُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑگئی جب یہاں ضلع ہیڈکوارٹرکے نزدیک مُرن چوک میں ایک مکان کے کمرے سے2افرادکی نعشیں برآمدکی گئیں اوردیگر2افرادکوبے ہوشی کی حالت میں نزدیکی سرکاری صحت مرکزمنتقل کیاگیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگوں نے مرن چوک پلوامہ میں ہفتہ کی صبح4افراد کو کرایہ کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا ۔اس موقع پر پولیس کو مطلع کیا گیا اور اطلاع ملتے ہی پلوامہ پولیس کی ایک ٹیم یہاں پہنچی ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم نے چاردوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا ،جہاں ڈاکٹروں نے4 میں سے2 کو طبی معائینہ کرنے کے بعد مردہ قرار دیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ مہلوکین کی شناخت نثار احمد کلاس ولد شاہ علی اور محمد اشرف ولد عبدالاحلیم ساکنان ڈراکلرن راجپورہ پلوامہ کے بطورہوئی ہوئی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افراد کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے ،تاہم قانونی لوازامات پُر کرنے کیلئے مہلوکین کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا ۔انہوں نے بتایاکہ مزید2افراد محمد امین اور ریاض احمد ساکنان ابہامہ پلوامہ کوضلع اسپتال پلوامہ میں داخل کرایاگیااوریہاں اُنکاعلاج ومعالجہ جاری ہے ۔پلوامہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی
اُدھرضلع اسپتال پلوامہ کے ڈاکٹروں نے بتایاکہ چارافرادکوسنیچرکی صبح یہاں پہنچایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ان میں سے 2افرادپہلے ہی دم توڑچکے تھے اور دونوں افرادکی موت دم گھٹ جانے کے نتیجے میں ہوئی ہے کیونکہ جس کمرے میں وہ سوئے تھے ،وہاں گیس ہیٹرچالورکھاگیاتھا،اورکمرے میں گیس جمع ہوجانے سے ہی 2افرادکی موت واقعہ ہوئی جبکہ دیگر2افرادکوبے ہوشی کی حالت میں یہاں لایاگیا۔
ڈاکٹروں نے بتایاکہ بے ہوشی کی حالت میں یہاں لائے گئے دونوں افرادکوبروقت علاج ومعالجہ فراہم کیاگیا،اوراب ان دونوں کی حالت کافی مستحکم ہے۔
اُدھروزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابونے 2غریب مزدوروں کی موت پر سخت صدمے کااظہارکرتے ہوئے اعلان کیاکہ متوفین کے لواحقین کوسرکارکی جانب سے معقول مالی معاونت فراہم کی جائیگی جبکہ زیرعلاج مزدوروں کومعقول طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔سماجی ویب سائٹ پرتحریرکردی اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹردرابوجوکہ ممبراسمبلی راجپورہ پلوامہ بھی ہیں ،نے لکھاکہ 2 غریب مزدوروں کی حادثاتی موت پرسخت دُکھ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی سرکارکی جانب سے دونوں متوفین کے لواحقین کومالی معاونت فراہم کی جائیگی جبکہ باقی دونوں زیرعلاج مزدوروں کوموثرطبی سہولیات فراہم کرنے کی متعلقہ حکام کوہدایت دی گئی ہے۔
