ٓشوپیان میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر میں ہرتال

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نوجوان کی ہلاکت کے خلاف وادی کے کئی علاقوں میں طلباء کو احتجاج
ابرار بٹ
سرینگر:شوپیان میں گزشتہ روز نوجوان عادل فاروق کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر میں مکمل ہرتال رہی۔ اس دوران کئی علاقوں میں پر تشدد حالات کے پیچ جھڑپیں ہوئیں۔گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول پامپور کے طلباء نے عادل کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو تتر بتر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اسلامک یونیورسٹی کے طلباء نے عادل فاروق کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔طلباء نے سیکورٹی فوسرزپر پتھراو کیا۔جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے۔جس کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کئی گھنٹوں تک مسدودہوگئی۔
ادھر شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں بھی طلباء نے احتجاج کیا۔ہزاروں طلباء نے ہندوارہ میں سڑکوں پرآکر عادل فاروق کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔
واضع رہے کہ علیحدگی پسند قایدین نے جمعہ کے روز کشمیر بند کی کال دی ہے۔علیحدگی پسند قایدین نے جنوبی کشمیر کے عوام کو عادل فاروق کے گھر کی طرف مارچ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اس دوران شوپیان کے گنو پورہ علاقے میں عادل فاروق کے نماز جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔علاقے میں تین بار عادل فاروق کا نماز جنازہ ادا کیا گیا۔جس کے بعد جذباتی ماحول پرنم آنکھوں، آزادی اور اسلام کے حق میں نعروں کے گونج کے پیچ عادل کو سپرد لہد کیاگیا

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے