کشمیر میں 18 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, DEC 26 (UNI):- A boatman break the freezing part of the Choont Kol, a part of the famous Dal Lake to make way to his boat in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-12U

سری نگر، 13 مئی

وادی کشمیر میں موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری درج ہورہی ہے اور اس دوران محکمہ موسمیات نے 18 مئی تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 14 مئی کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 18 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے او ر بعد 19 مئی کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں 20 سے 23 مئی تک بھی موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گرٰڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشت شب کا درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Share This Article