کولگام میں دم گھٹنے سے 2 سالہ معصوم بچی لقمہ اجل ، خاندان کے دیگر 3 افراد اسپتال میں زیر علاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /28دسمبر / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع کولگام کے ویس بٹہ پورہ علاقے میں دم گھنٹ جانے کے باعث 2سالہ معصوم بچی لقمہ اجل بن گئی جبکہ خاندان کے دیگر تین افراد اسپتال میں زیر علاج ہے

کولگام سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ رام بن کا ایک خانہ بدوش خاندان جو اس وقت کولگام کے ویس بٹہ پورہ گاو¿ں میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہا ہے، رات کے وقت کوئلے کی بخاری جاری رکھنے سے دم گھٹنے کا شکار ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ افراد پر مشتمل خاندان کو پولیس، صحت کی ٹیموں اور مقامی انتظامیہ نے پی ایچ سی محمد پورہ منتقل کر دیا۔

تاہم اسپتال میں دو سالہ بچی جس کی شناخت آدتیہ جان دختر نثار احمد کو مردہ قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خاندان کے تین دیگر افراد کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے

Share This Article