سری نگر::شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اوڑی سیکٹر میں ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوا ہے ۔فائرنگ اور ماٹر شلنگ کا یہ تبادلہ جمعرات کی صبح رونما ہوا ،تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔معاہدے کی خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔اس دوران ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ’چارنڈا اوڑی میں پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔
دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔

