مودی نے سکم کے پہلے ہوائی اڈہ کا افتتاح کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گنگٹوک، وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو سکم کے پاکیونگ میں ریاست کے پہلے ہوائی اڈے کا افتتاح کیا ۔ یہ گرین فیلڈ ہوائی اڈہ راجدھانی گنگٹوک سے 30کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مسٹر مودی ریاست کے دو روزہ دورہ پر کل شام ہی یہاں پہنچ گئے تھے۔ گورنر گنگا پرساد اور وزیراعلی پون چاملنگ نے فوج کے لبنگ ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا تھا۔ وزیراعظم ہوائی اڈہ کا افتتاح کرنے کے لئے سڑک کے راستہ پروگرام کی جگہ پر پہنچے۔

مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر سکم کے خوبصورت قدرتی مناظر کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔یو این آئی ۔

Share This Article