اوڑی میں دلخراش سڑک حادثہ، ایک ہلاک،ایک زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اوڑی: سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت اور ایک زخمی ہوا ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق جولاں اوڑی میں سڑک حادثہ میں45سالہ ڈرائیور اُس وقت ازجان ہوا جب وہ گاڑی پر اپنا توازن کھو بیٹھا جبکہ حادثے میں کنڈیکٹر زخمی ہوا۔

سڑک حادثے کے حوالے سے ملی تفصیلات کے مطابق سوموار کی شام گاڑی زیر نمبرJK05A/6137جولاں کی طرف جارہی تھی ،جس دوران ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا جس کے نتیجہ میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

دلخراش سڑک حادثےمیں ڈرائیور کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ کنڈیکٹرفاروق احمد ساکنہ نامبلہ اوڑی زخمی ہوا اور اسے فوری طور نزدیکی ہسپتال لے جایاگیا۔ مرنے والے ڈرائیور کی شناخت بشیر احمد ساکنہ سید کریم بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے