کشمیر: اوڑی میں ایل او سی پر فائرنگ کے پیش نظر دو دیہات کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Nowgam Sector : Army personnel take position at the site of encounter where two Army soldiers and two militants were killed, at Nowgam Sector on Line of Control (LoC) in north Kashmir on Saturday. PTI Photo(PTI7_30_2016_000127A)

سری نگر، 20 فروری (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر میں دونوں طرف کی بندوقیں خاموش ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں پیر کے روز پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت 3 عام شہری زخمی ہوئے۔

اگرچہ حاجی پیر سیکٹر میں دونوں طرف کی بندوقیں خاموش پڑگئی ہیں، تاہم انتظامیہ نے احتیاطی طور پر تھجل اور سونی نامی دو دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔
بارہمولہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امتیاز حسین نے بتایا کہ حاجی پیر سیکٹر میں صورتحال معمول پر آگئی ہے اور طرفین کے مابین فائرنگ کا کوئی تازہ تبادلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا ’پیر کے روز پاکستانی فوج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

ان کی جانب سے آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت3 عام شہری زخمی ہوئے۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے‘۔ امتیاز حسین نے بتایا کہ احتیاطی طور پر دو دیہات کے رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’پاکستانی فوج کے جواب میں ہمارے فوجی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد گولہ باری کا سلسلہ رک گیا۔

متاثرہ علاقہ میں اس وقت امن بنا ہوا ہے۔ تاہم دو دیہات کے رہنے والے لوگوں کو ہم نے احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ وہاں کی صورتحال اس کی پرسکون ہے‘۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے