‘گیتا’ کی وجہ سے نیوزی لینڈ میں پروازیں منسوخ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ویلنگٹن،: (رائٹر) ایئر نیوزی لینڈ نے طوفان ‘گیتا’ کے سبب منگل کو دارالحکومت ویلنگٹن سے اڑنے والی تمام پروازوں کو منسوخ کر دیاہے۔
قومی جہاز کمپنی نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے ملک میں بھاری بارش ہونے کے امکان کا اظہار کیا ہے اور طوفان کی وجہ سے ہوائیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ طوفان کی وجہ سے دوپہر دو بج کر 45 منٹ کے بعد سے تمام پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے پارلیمنٹ میں پریس کے نمائندوں کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں فوج کی تعیناتی کی گئی ہے اور قومی شہری سیکورٹی آفس بھی مقامی لوگوں کی مدد کے لئے وہاں موجود ہے۔ انہوں نے کہا’’میں لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ برا ئے مہربانی مقامی انتباہ پر نظر رکھیں اور فی الحال کسی بھی طرح کا دورہ کرنے سے بچیں‘‘۔

طوفان گیتا نے گزشتہ ہفتے فجی بحر اوقیانوس کے علاقے میں واقع جزیرے ملک ٹونگا میں تباہی مچائی تھی۔ طوفان کی وجہ سے 40 سے زائد اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے