کشمیر: ذہنی طور پر معذور شخص کو ائر فورس اسٹیشن میں داخل ہوتے ہوئے ہلاک کیا گیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
budgam-air-force-station File Photo

سری نگر::سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع ائر فورس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ نصف شب کو پیش آیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ نصف شب کو ایک شخص ائر فورس اسٹیشن کے سیکورٹی زون علاقہ میں داخل ہوا۔

انہوں نے کہا ’مذکورہ شخص نے سیکورٹی باڑ عبور کی اور اسٹیشن پیریمیٹر وال کے نذدیک پہنچ گیا۔ سنتری کی متعدد انتباہات کے بعد بھی مذکورہ شخص نہیں رکا۔ سنتری نے گولیوں کے کچھ راؤنڈ ہوا میں چلائے لیکن مذکورہ شخص تب بھی نہیں رکا۔ سنتری نے بعدازاں مذکورہ شخص کو نشانہ بناکر گولیاں چلائیں‘۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسٹیشن اتھارٹیز نے بعد ازاں پولیس پوسٹ ہمہامہ کو مطلع کیا۔ اسٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) اور ڈیوژنل آفیسر (ایس او) جائے واردات پر پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا ’اسپاٹ ایگزامنیشن سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص جو ذہنی طور پر معذور نظر آرہا تھا، کی عمر 50 سے 55 برس کے درمیان ہوگی۔ اس کو مردہ پایا گیا۔ اس نے کوئی جوتے یا سرما میں استعمال ہونے والے کپڑے نہیں پہنے تھے۔ اس کی جیپ سے کوئی شناختی کارڈ برآمد نہیں ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسٹیشن کے نذدیک کوئی شہری آبادی نہیں ہے‘۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ بعدازاں پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا ’مہلوک کی شناخت کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔ شناخت کے لئے نذدیکی دیہات کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔ واقعہ کی نسبت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے‘۔ یہ وادی میں پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جب کسی ذہنی طور پر معذور شخص کو سیکورٹی زون میں داخل ہوتے ہوئے ہلاک کیا گیا۔یو این آئی  

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے