کولگام میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق: پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 6 فروری

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو قرق کر دیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کولگام کے دیوسر علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے دو منزلہ رہائشی مکان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت قرق کر دیا۔

بیان میں منشیات فروش کی شناخت خورشید احمد بٹ ولد محمد اسماعیل بٹ ساکن سوپٹ دیوسر کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش این ڈی پی ایس کے کئی کیسوں میں ملوث ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران مذکورہ جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا: ‘یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی’۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بد نام زمانہ منشیات فروش اس وقت کوٹ بلوال جموں مین پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بند ہے۔

Share This Article