پونچھ میں ایل او سی پر بی ایس ایف کی مشتبہ ڈرون پر فائرنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
The Border Security Force shot down a quad-copter drone suspected to be carrying narcotics . (File Representational Photo)

جموں، 29 مئی

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے جموں وکشمیر ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک مشتبہ پاکستانی ڈورن کو گرانے کے لئے فائرنگ کی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے قریب کھنیتر چھائونی میں بی ایس ایف کے چوکس جوانوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب قریب ساڑھے گیارہ بجے سرحد پار ڈرون کی نقل و حمل دیکھی انہوں نے کہا کہ نقل وحمل دیکھتے ہی جوانوں نے ڈرون کو گرانے کے لئے اس پر گولیوں کے کچھ رائونڈ چلائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا اور علاقے میں بدھ کی صبح وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے ہتھیاروں اور منشیات کو گرانے کے مقصد سے سرحد پار سے اڑنے والے ڈرون کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 3 لاکھ روپیے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article