بانڈی پورہ:پولیس اہلکار کے بھائی کا اغوا معاملہ رہائی پر ختم

بانڈی پورہ // بانڈی پورہ کے ایک دور افتادہ گاو ¿ں میںنامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک پولیس اہلکار کے بھائی کو اغوا کرلیا جسے بعد میں بغیر گزند پہنچائے چھوڑ دیا گیا۔ مسلح افراد کی ایک جمعیت بدھ کو رات دیر گئے گجر پتی اجس بانڈی پورہ کے چیون نامی گاو ¿ں میںنمودار ہوئی اور وہاں رہنے والے پولیس کانسٹیبل فاروق احمد خان ولد نور الدین خان کے رہائشی مکان میںداخل ہوئی۔فاروق احمد کی حال ہی میں کانسٹیبل کے بطور ترقی ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ بردار اسی کو تلاش کررہے تھے لیکن وہ گھر میں موجود نہیں تھا۔چنانچہ انہوں نے فاروق احمد کے 22سالہ بھائی مدثر احمد خان کو بندوق کی نوک پر اغوا کرلیا اور اسے کسی نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے نزدیکی علاقوں کو محاصرے میںلے کر اغواکاروں اور مغویہ کی تلاش شروع کردی۔
ات دیر گئے مذکورہ نوجوان واپس لوٹ آیا اور پولیس نے اسے اپنی تحویل میںلیکر اس کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔فوری طور پر یہ واضح نہیںہوسکا کہ اسے کن لوگوں نے اغوا کیا تھا اور بغیر گزند پہنچائے چھوڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واردات ممکنہ طور پر جنگجوو ¿ں نے انجام دی ہے جنہیںتلاش کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔( کے ایم این )
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے