ہندواڑہ کےجنگلات سے دو آئی ای ڈی برآمد: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 17 جولائی

پولیس نے پیر کو شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے وودھ پورہ علاقے میں دو دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ فوج نے ہندواڑہ پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں 17 جولائی 2023 کو علی الصبح NH 701 کے قریب وودھ پورہ رج سے دو آئی ای ڈی برآمد کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک قابل اعتماد ذریعہ سے معلومات کی بنیاد پر فوج اور ہندواڑہ پولیس نے کارروائی شروع کی اور تلاشی آپریشن کے دوران وودھ پورہ جنگل میں شام کے اوقات میں دیسی بم برآمد کیے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران جنگل کے علاقے میں چھپائے گئے تقریباً 5 اور 7 کلو گرام کے دو جدید ترین آئی ای ڈیز برآمد ہوئے۔

Share This Article