مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جائے؛ راجوری کے مہلوک نوجوانوں کے والدین کا مطالبہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 3 اکتوبر/کے پی ایس :امشی پورہ شوپیاں مبینہ فرضی تصادم میں مارے گئے راجوری سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کے لواحقین نے اپنے لخت جگر کی لاشوں کی واپسی پر سول و پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سول انتظامیہ و جموں وکشمیر پولیس کیجاری بیان کے بعد امشی پورہ شوپیان میں مبینہ فرضی تصادم کے تین مہلوک نوجوانوں کی زائد از 70 روز بعد سنیچرکو گانٹہ مولہ بارہمولہ قبرکشائی کی گئی اور قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعدمہلوک نوجوانوں کی نعشیں باضابطہ طور ورثا کے سپرد کی گئیں ۔اس سلسلے میں مہلوکین کے لواحقین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ انہیں انصاف مل جائے۔انہوں نے کہا کہان کے لخت جگروں کو ناکردہ گناہوں کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے اور وہ ہمیشہ کیلئے جوان سال لخت جگروں سے محروم ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف تقاضا ہے کہ قاتلوں کو کیفردار تک پہنچا کر پھانسی سزا دی جائے ۔تاکہ آئندہ اس طرح کی غیر قانونی اور انسانیت حرکت انجام دینے کی جرات نہ کرسکے ۔

Share This Article