سرینگر:فوج نے لائن آف کنٹرول پر اوڑی سیکٹر میں فوج نے در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات اوڑی سیکٹر کے گویالن میں کنٹرول لائن کے قریب سکیورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کی در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا ۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر میں بارہ مولہ ضلع کے اوڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کے قریب فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا نے کا دعویٰ۔خبر رساں ادارئے یو این آئی کے مطابق پیر کی رات اوڑی سیکٹر کے گویالن میں کنٹرول لائن کے قریب فوج نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے جنگجوﺅںکے ایک گروپ کو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اس طرف دراندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔
فوج کی جانب سے جنگجوﺅں کو للکارنے کے بعد وہ بھاگ کھڑے ہوئے۔ذرائع کے مطابق جنگجوﺅںکی دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کا ہندوستانی فوج نے جواب دیاگیا۔

