سوپور کا شہری دہلی میں لاپتہ ، اہل خانہ کا احتجاج ، بازیابی کیلئے اقدامات اٹھانے کی مانگ کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور /06مارچ / ٹی آئی نیوز

نئی دہلی میں گزشتہ 19روز سے پُر اسر ار طور پر لاپتہ سوپور کے شہری کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے لخت جگر کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔

نمائندے نے سوپور سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 35 سالہ دکاندار شبیر احمد شاہ گزشتہ 19دنوں سے دہلی میں لاپتہ ہے اورا س کی ابھی تک کوئی بازیانی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس کے بارے میںکوئی اتہ پتہ ہے ۔

نمائندے نے بتایا کہ لاپتہ شہری کے اہل خانہ نے سوپور میں پرامن احتجاج کیا اور اس کا پتہ لگانے کیلئے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے

نمائندے سے بات کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ اپنے کاروبار کیلئے کچھ سامان خریدنے کے لیے گزشتہ سال 31 دسمبر کو دہلی گئے تھے، تاہم 16 فروری کو ان کا ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کریں۔

شبیر کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ 16 فروری تک باقاعدہ رابطے میں تھے اور اس کے بعد ان کا اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس نے حکومت اور پولیس حکام سے دلی اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور اس کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائیں۔

Share This Article