بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات اسمگلر گرفتار

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر 21جون //

منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے بارہمولہ میں پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد ایک بدنام زمانہ منشیات اسمگلر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

بارہمولہ پولیس نے بدنام زمانہ منیشات اسمگلر مشتاق احمد لون ولد علی محمد لون ساکنہ فتح گڑھ شیری کو حراست میں لیا ہے اور بعد میں مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات ملنے کے بعد سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ منشیات اسمگلر کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ ضلع بارہمولہ کے فتح گڑھ، شیری، ہیوان اور دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھا۔ کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، اس نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہوگیا۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ پولیس معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔

Share This Article