کشمیر میںفوجی طاقت کا استعمال لاحاصل عمل:مزاحمتی قیادت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سری نگر:مشترکہ مزاحمتی قیادت نے”کشمیر میںفوجی طاقت کے استعمال کولاحاصل عمل “قراردیتے ہوئے واضح کردیاہے کہ بھارت کشمیری عوام اورحریت قیادت کے عزم واستقلال کوتوڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔سیدعلی گیلانی نے کہاکہ بھارت کویہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ کشمیرمیں جاری جائزتحریک کودبایانہیں جاسکتا۔محمدیاسین ملک نے کہاکہ بھارت کے حکمران کچھ بھی کریں وہ کشمیری عوام اورحریت پسندقیادت کے جذبہ حریت کودبانہیں سکتے ۔میرواعظ عمرفاروق کاکہناتھاکہ کشمیریوں کی جدوجہدخالصتاًسیاسی نوعیت کی ہے اوراسکوفوجی طاقت کے ذریعے دبانابھارت کے بس میں نہیں۔
مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے جمعرات کومیرواعظ منزل واقع نگین میں ایک پریس کانفرنس کااہتمام کیاگیا،جس میں میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک نے نامہ نگاروں کے بالمشافہ شرکت کی جبکہ سیدعلی گیلانی نے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے اس میں شمولیت کی ۔بزرگ مزاحمتی قائدسیدعلی گیلانی نے کہاکہ بھارت سرکارکشمیرپراپنے قبضے کودوام بخشنے کیلئے طاقت کاہرطریقہ بروئے کارلارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں آج تک کوئی بھی مزاحمتی جدوجہدفوجی طاقت کے بل پردبائی نہیں جاسکی ہے ،اسلئے بھارت کویہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ کشمیرمیں جاری جائزتحریک کودبایانہیں جاسکتا۔
انہوں نے اپنے مختصرخطاب میں کہاکہ کشمیری رواں جدوجہدپرکاربندہیں اوروہ کسی بھی صورت میں اپنے جائزحق سے دستبردارنہیں ہونگے ۔سیدعلی گیلانی نے کہاکہ بھارت کاہرحربہ ناکام ہوگاکیونکہ اُس نے جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمارکھاہے ۔کے این ایس نمائندے کے مطابق اسکے بعدلبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک کے بعدایک ہتھیاراورطریقہ آزمانے کے بعداب بھارتی حکمرانوںنے این آئی اے کواپناہتھیاربنایاہے ۔انہوں نے این آئی اے کی جانب سے کشمیری لیڈروں اورتاجرسمیت دیگرنظربندوں کیخلاف داخل کردہ چارج شیٹ کوفراڈ،بے بنیاداوربناوٹی قراردیتے ہوئے کہاکہ ایسے حربوں سے بھار ت کشمیری عوام اورآزادی پسندقیادت کے عزم صمیم اورجدوجہدکے تئیں وابستگی کے جذبے کوتوڑنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
محمدیاسین ملک کاکہناتھاکہ سال2016کی ایجی ٹیشن کے دوران احتجاجی کلینڈرمیں (یاسین ملک)،میرواعظ اورسیدعلی گیلانی کی جانب سے مشترکہ طورپرجاری کئے گئے ،اورجن لیڈروں کوتہاڑجیل میں بندرکھاگیاہے کااُس ایجی ٹیشن میں کوئی سرگرم رول ہی نہیں تھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ وہ عوامی تحریک تھی جوکمانڈربرہان وانی کے جاں بحق ہوجانے کے بعدشروع ہوئی ۔محمدیاسین ملک نے کہاکہ 2016کی عوامی تحریک کوکچلنے کیلئے بھارت سرکاراوریہاں کے حکمرانوںنے کشمیری عوام پرمظالم اورطاقت کے ایسے پہاڑتوڑے کہ درجنوں معصوم کشمیری نوجوان جاں بحق ہوگئے ،ہزاروں زخمی ہوئے ،سینکڑوں کی آنکھیں اوربینائی متاثرہوئی اورہزاروں آزادی پسندلیڈروں ،کارکنوں اورنوجوانوں کوکالے قوانین کے تحت اسیرزندان بنادیاگیا۔
انہوں نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ جب میں ،میرواعظ اورگیلانی صاحب 2016کی ایجی ٹیشن کے دوران کلینڈرجاری کئے کرتے تھے ،تواُن لیڈروں کوگرفتارکیوں کیاگیاجوپچھلے کئی مہینوں سے تہاڑجیل کی سختیاں جھیل رہے ہیں ۔محمدیاسین ملک کاکہناتھاکہ کشمیری لیڈروں کواین آئی اے نے گرفتارنہیں بلکہ اغواءکرکے نئی دہلی پہنچادیااوروہاں پابندسلاسل بنادیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے حکمران کچھ بھی کریں وہ کشمیری عوام اورحریت پسندقیادت کے جذبہ حریت کودبانہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ظلم کی یہ انتہاہے کہ90سال کی عمرمیں بھی گیلانی صاحب کوعملاًگھرمیں قیدکردیاگیاہے اورمیرواعظ کومذہبی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے آئے دنوں خانہ نظربندکردیاجاتاہے ۔
لبریشن فرنٹ چیئرمین نے 26جنوری کوبطوریوم سیاہ منانے کی اپیل دوہراتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنے یوم جمہوریہ کے موقعہ پربھی کشمیری عوام کیخلاف غیرجمہوری ہتھکنڈے بروئے کارلانے میں بھی کوئی شرم یاعارمحسوس نہیں کرتا۔کے این ایس نمائندے کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی فوج کے سربراہ نے کشمیراورکشمیری قوم کے حوالے سے جوبیان دیاہے وہ مضحکہ خیزہے کیونکہ بقول میرواعظ جنرل بپن راوت کی سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی ہے کہ تمام ترمظالم اورسختیاں جھیلنے کے باوجودکشمیری کس عزم صمیم اورقوت ارادی کیساتھ رواں جدوجہد کابھرپورساتھ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہدخالصتاًسیاسی نوعیت کی ہے اوراسکوفوجی طاقت کے ذریعے دبانابھارت کے بس میں نہیں ۔
میرواعظ کاکہناتھاکہ کشمیریوں کی تحریک جائزہے اوریہ کوئی دہشت گردی نہیں کہ کوئی مظلوم ،محکوم یامغلوب قوم اپنابنیادی حق یاآزادی مانگے۔انہوں نے کہاکہ فوجی تسلط ،کالے قوانین ،بے تحاشہ گرفتاریاں ،فرضی جھڑپیں اوردیگرظالمانہ حربوں میں ناکام ہوجانے کے بعداب بھارتی فوج نے آپریشن آل آﺅٹ کے تحت کشمیرمیں قتل عام کاسلسلہ شروع کردیاہے جبکہ کشمیری حریت پسندلیڈرشپ کوہراساں کرنے اوراسیرزنداں رکھنے کیلئے اب این آئی اے کااستعمال بھی کیاجاتاہے
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے