کھر ہامہ مےں دوان شب آگ کی ہولناک واردات،متعدد دکانات خاکستر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کپوارہ:سرحدی ضلع کپوارہ کے کھر ہامہ مےں دوان شب آگ کی ہولناک واردات مےں اےک درجن کے قرےب دکا نات اور اےک نجی اسکول کی عمارت راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگئی ۔اس دوران مقامی لوگوں ،پولےس اور فائر اےنڈ اےمر جنسی کی سخت کوششوں کے نتےجے مےں بےانک آگ پر قابو پالےا گےا۔کشمےر نےوز سروس کے مطابق کپوارہ کے دور دراز علاقے کھر ہامہ مےں منگلوار اور بدھوار کی درمےانی رات کے تقرےباً ساڈھے 11بجے اےک دکان سےاچانک آگ کے شعلے نمودار ہو ئے جس نے آنا فاناً کئی اور دکانوں کو اپنی لپےٹ مےں لے لےا جس کے نتےجے مےن اےک درجن کے قرےب دکانےں جل کر خاکستر ہو ئےں۔نمائندے کے مطابق آگ اس قدر ہو لناک تھی کہ اس نے نزدےک مےں واقع اےک نجی اسکول کی عمارت کو بھی اپنی لپےٹ مےں لے لےا اور اسکولی عمارت بھی بنےا نک شعلوں کی نظر ہو گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران دکانوں مےں مو جود لاکھوں روپے مالےت کا سامان بھی راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوا ۔اس دوران مقامی لوگوں،فائر اےنڈ اےمر جنسی اور پولےس نے جائے مو قع پر پہنچ کر سخت محنت کے بعد آگ کے بےانک شعلوں پر قابو پالےا اور اسے مزےد پھےلنے روک لےا ۔آگ لگنے کی وجوہات کے بارے مےں ابھی تک معلوم نہےں ہوا ہے اور پولےس نے آگ لگنے کی وجو ہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقےقات کا آگاز کر دےا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے