جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے اکھنور علاقہ میں مقامی لوگوں نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ’کچھ مقامی لوگوں نے قصبہ اکھنور میں ایک مشتبہ شخص کی نقل وحرکت دیکھ کر اسے اس کے نام اور قومیت کے بارے میں پوچھا‘۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بنگلہ دیشی شہری کی شناخت 42 سالہ محمد معظم کے بطور کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے مذکورہ شخص کو فوج کے حوالے کردیا جس نے بعدازاں اسے پولیس تھانہ منتقل کیا۔
انہوں نے بتایا ’گرفتار شدہ بنگلہ دیشی شہری کے قبضے سے 100 امریکی ڈالر ، جولائی 2018 ءتک کی معیاد والا پاسپورٹ اور دوسرے دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں‘۔ یو اےن آئی
