ایل او سی کے مینڈھر سیکٹر میں تباہ کن آگ، متعدد بارودی سرنگیں پھٹ گئیں

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کے مینڈھر سیکٹر میں تباہ کن آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں وہاں پہلے سے نصب متعدد بارودی سرنگیں پھٹ گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہاں یو این آئی کو بتایا’یہ آگ مبینہ طور پر ایل او سی کے دوسری طرف پاکستان زیر انتظام کشمیر کے حصے میں شروع ہوئی اور اس نے تیزی کے ساتھ باڑ کے اس پار مینڈھر سیکٹر کے ایک بڑے حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا‘۔

انہوں نے بتایا ’آگ نے مینڈھر سیکٹر میں جنگلات کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے پیش نظر سیکٹر میں تعینات فوجیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے‘۔ ذرائع نے بتایا کہ اس تباہ کن آگ کے نتیجے میں سرحد پر دراندازی کو روکنے کے لئے پہلے سے نصب متعدد بارودی سرنگیں پھٹ گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ’بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی آوازوں کی وجہ سے سرحدی رہائشیوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس تباہ کن واردات میں تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یو اےن آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے