کپوارہ۵۱، جنوری مقامی جنگجوﺅں کے ایک نیٹ ورک کاتوڑکرتے ہوئے کپوارہ پولیس نے 4بالائی زمین ورکروں کی گرفتاری کادعویٰ کیاتاہم اُنکی شناخت ہنوزظاہرنہیں کی گئی ۔کپوارہ پولیس نے4ایسے نوجوانوں کوگرفتارکرلیاجوکسی جنگجوگروپ کیلئے بطوربالائی زمین ورکریااَپرگراﺅنڈورکرکے طورسرگرم تھے ۔
میڈیارپورٹ میں ایک پولیس افسرکاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ضلع کپوارہ میں جنگجوﺅں کے ایک نیٹ ورک کوبے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے 4ایسے بالائی زمین ورکروں کی گرفتاری کادعویٰ کیاجومبینہ طورپرنوجوانوں کوملی ٹنسی کی جانب راغب کرانے کیلئے سرگرم رہتے تھے ۔گرفتاربالائی زمین ورکروں کی شناخت کوظاہرنہ کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے بتایاکہ گرفتارورکروں سے ابھی پوچھ تاچھ جاری ہے ۔

