سرینگر یکم جنوری:سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز، نے کہا ہے کہ میں گورنر انتظامیہ سے یہ توقع رکھنے میں حق بجانب ہوں کہ جامع مسجد سرینگر کے محراب کی بے حرمتی کے ملزموں کو فورا گرفتار کر کے سزا ملے گی۔اس مکروہ اقدام سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ عناصر کشمیر کی مخدوش صورت ھال کو مزید خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر انتظامیہ خصوصا جموں و کشمیر کی پولیس کو یہ بھی سوچنا چاہئے کہ بر وقت کاروائی سے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی اور حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش کو روکا جاسکتا ہے۔ میں گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تمام مذہبی مقامات کا تحفظ یقینی بناے اور در ایں اثنا جامع مسجد کے محراب کی بے حرمتی کرنے کے لیے ملزموں کو سزا دے۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر پولیس اس قابل ہے کہ وہ فورا ملزموں کو گرفتار کرے گی اور سزا دے گی۔

