سرےنگر11 جنوری / کولگام اور کپوارہ مےں دو الگ الگ خودکشی کی وارداتوں مےں اےک لڑکا جاں بحق اور زےر علاج ۔پولیس ترجمان کے مطابق کولگام مےں 15 سال کے اےک لڑکے سمےر احمد ڈار ساکن کاٹپورہ نے اپنے ہی گھر پر آپنے آپ کو پھانسی پر لٹکا کر اپنے زندگی کا خاتمہ کےا ۔ضروری لوازمات کے بعد نعش کو وارثان کے سپرد کےا گےا ۔پولےس نے کےس زےر نمبر 05/2018 ,U/S 309 RPC اندراج کر کے تحقےقات شروع کی ۔
کپوارہ مےں 16 سال کے اےک لڑکے نے اپنے ہی گھر پر زہرےلی شے نوش کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جس کو علاج ومعالجہ کےلئے صدراسپتال سرےنگر منتقل کےا ۔پولےس نے ضابطہ کے تحت کاروائی شروع کی ۔
بانڈی پورہ مےں چرس ضبط ،دو ڈرگ اسمگلر گرفتار
سرےنگر11 جنوری/ بانڈی پورہ پولےس نے منشےات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے دو ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کر کے دو کلو پانچ سو گرام چرس ضبط کر لی ۔
بانڈی پورہ پولےس نے منشےات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اےس اےچ او سمبل کی قےادت مےںشلوت کے نزدےک ناکے کے دوران دومشتبہ افر ار توقےر احمد حجام ولد شمس الدےن ساکن چک گنستان اور جمےل احمد حجام ولد محمد اشرف ساکن رکھ شلوت سے تلاشی کے دوران دو کلو پانچ سو گرام چرس ضبط کر لی ۔پولےس نے دونوں ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کرکے کےس اندراج کر لی ۔مذےد تحقےقات جاری ہے ۔علاقے کے لوگوں نے پولےس کی جانب سے منشےات کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔
سڑک حادثوں مےں چھ افراد زخمی
سرےنگر11 جنوری/ وادی مےں سڑک کے مختلف حادثوں مےںدو خواتےن سمےت چھ افراد زخمی ہوئے ۔
گاندربل مےں غنی ون کنگن کے نزدےک سڑک حادثے مےںآلٹو کار زےر نمبری JK16/4950 جسکو ڈرائےور عرفان احمد رےنہ ولد محمد ارشاد ساکن ہاکنارگنڈ چلا رہا تھا سڑک کے بےچ اُلٹ کر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتےجے مےں مذکورہ ڈرائےور زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کےلئے سکےمز صورہ منتقل کےا ۔پولےس نے کےس اندراج کر کے تحقےقات شروع کی ۔
سوپور مےں ہارتار کے نزدےک اےک ٹکٹر جس کو ڈرائےور نعےم احمد ملہ ولد خضر محمد ملہ ساکن گوہل ٹےنگہ پورہ چلا رہا تھا حادثے کا شکار ہوا جس کے نتےجے مےں ٹکٹر ڈرائےور زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کےلئے سکےمز صورہ منتقل کےا ۔پولےس نے کےس اندراج کرکے تحقےقات شروع کی ۔
ہندوارہ مےں سومو گاڑی زےر نمبر JK05D/ 1402 جس کو ڈرائےور عرفان رسول بٹ ولد غلام رسول ساکن پالداغی چلا رہا تھا نے اےک 8سال کے رہگےر بچے کو ٹکر مار کر زخمی کر لےا جس کو علاج ومعالجہ کےلئے اسپتال منتقل کےا ۔پولےس نے کےس اندراج کر کے تحقےقات شروع کی ۔
کپوارہ مےں درگمولہ کے نزدےک سڑک کے اےک اور حادثے مےں اےک ٹپر زےر نمبر JK09A/0249 اور اےک ٹاٹا مےجک کے بےچ آپس مےں ٹکر ہوئی جس کے نتےجے مےں ٹاٹا مےجک مےں سوار تےن افراد عرفان احمد چوپان ولد غلام حسن ساکن گنڈ درگمولہ ،رفےقہ بےگم زوجہ عبدال غنی کھٹانہ ساکن کولی گام لولاب اور حسےنہ بےگم زوجہ سراج الدےن ساکن وارسن کپوارہ زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کےلئے ڈسڑکٹ اسپتال کپوارہ منتقل کےا جہاں سے مذکورےاں کو مذےد علاج ومعالجہ کےلئے بون اےنڈ جوےنٹ اسپتال سرےنگر منتقل کئے ۔پولےس نے کےس اندراج کر کے تحقےقات شروع کی ۔

