ڈل جھیل کے مکینوں اور ہاؤس بوٹ مالکان کیلئے ’ایل سی ایم اے‘ کی ایڈوائزری، احتیاطی اقدامات کی ہدایت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Srinagar, Mar 11 (UNI) CARONAVIRUS AFFECT: Empty Houseboats and Shikaras bee lined in the famous Dal Lake in Srinagar Kashmir as tourists stayed away due to caronavirus threat on Wednesday. UNI SRN PHOTO 12.

سری نگر، 4 ستمبر

جموں و کشمیر لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے) نے دریائے جہلم میں موجودہ پانی کی سطح کو دیکھتے ہوئے ڈل جھیل کے مکینوں اور ہاؤس بوٹ مالکان کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق دریائے جہلم کی سطح خطرے کے نشان 21 فٹ کو عبور کر چکی ہے۔ پانی کے اس اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے رام منشی باغ کے گیٹ کو کسی بھی وقت کھولا جا سکتا ہے، جو ہنگامی اقدامات کا حصہ ہوگا۔ اس گیٹ کے کھلنے سے ڈل جھیل میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے، جو فی الوقت 10.5 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
’ایل سی ایم اے‘ نے واضح کیا ہے کہ جھیل میں پانی کی سطح میں یہ اضافہ ڈل مکینوں اور ہاؤس بوٹ مالکان کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لئے جھیل کے اطراف رہائش پذیر تمام افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تیار رہیں۔
اتھارٹی نے مکینوں سے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور اگر ضرورت پڑے تو سری نگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف مراکز کی جانب منتقل ہو جائیں۔ عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

Share This Article