چاڈورہ میں جھڑپ ،ایک جنگجو ازجان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بڈگام: چاڈورہ کے مضافاتی گاﺅں میں خونین معرکہ آرائی جاری ہے ،اور3جنگجوﺅں کے جاں بحق ہوجانے کی اطلاع ہے اور جنگجوکیخلاف آپریشن جاری ہے ۔تاہم اے ڈی جی پی منیراحمدخان نے ایک جنگجوکے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زوہامہ چاڈورہ کے مضافاتی گاﺅں پاتری گام میں ابھی کارروائی جاری ہے ۔اس دوران نزدیکی علاقہ میں مشتعل نوجوانوں کی سنگباری کے جواب میں پولیس اورفورسزاہلکاروںنے آنسوگیس کے گولے داغے ۔اُدھرجنگجومخالف آپریشن شروع ہونے کے بعدپورے ضلع بڈگام میں مواصلاتی انٹرنیٹ خدمات کومعطل کردیاگیا۔

وسطی ضلع بڈگام کے بچی باڑپاتری گام چاڈورہ گاﺅں میں سوموارکے روزاسوقت ایک خونین معرکہ آرائی شروع ہوئی جب یہاں جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملتے ہی بڑی تعدادمیں فوجی ،فورسزاورٹاسک فورس اہلکاروں نے محاصرے کرکے جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنگجوﺅں کے موجودہونے کی مصدقہ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزنے یہاں مشترہ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایاکہ چاروں اطراف سے علاقہ کوسیل کردینے کے بعدجب سیکورٹی اہلکاروںنے یہاں تلاشی کارروائی شروع کی توکسی جگہ چھپے جنگجوﺅں نے اندھادھندفائرنگ شروع کرکے فرارہونے کی کوشش کی ۔ذرائع کے مطابق فوجی ،فورسزاورٹاسک فورس اہلکاروں نے فوری طورپراپنی اپنی پوزیشن سنبھال کرجوابی کارروائی عمل میں لائی ،جسکے نتیجے میں طرفین کے مابین شدیدگولی باری کاسلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے کہاکہ ایک مکان میں موجودجنگجوﺅں کیخلاف پوری قوت کیساتھ جوابی کارروائی شروع کی گئی توایک جنگجوشروع میں ہی ماراگیاجبکہ مکان میں موجوددوجنگجوﺅں کیخلاف آپریشن جاری رکھاگیا۔

ذرائع کے مطابق اسی دوران نزدیکی گاﺅں میں کچھ افرادنے پولیس وفووسزپرسنگباری شروع کرکے جنگجومخالف کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی لیکن پولیس اورفورسزاہلکاروںنے سنگباری کرنے والے افرادکیخلاف کم سے کم طاقت کااستعمال کرتے ہوئے اُنھیں منتشرکردیا۔بتایاجاتاہے کہ سنگباری کرنے والے نوجوانوں کومنتشرکرنے کیلئے ٹیرگیس گولے داغے گئے ۔اُدھرچاڈورہ کے مضافاتی اوپری گاﺅں میں جنگجوﺅںاورفورسزکے درمیان فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا،اوراسکی آوازدوردورتک سنائی دے رہی تھی ۔

ایس ایس پی بڈگام تیجندرسنگھ نے بتایاکہ جنگجومخالف آپریشن کے ابتداءمیں ہی ایک جنگجوماراگیاجسکی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ۔انہوںنے کہاکہ فوجی ،فورسزاورٹاسک فورس اہلکاروں نے بچی باڑپاتری گام چاڈورہ گاﺅں میں موجودجنگجوﺅں کیخلاف منظم طورکارروائی جاری رکھی اوراس دوران ایک اورجنگجوبھی ماراگیا۔انہوں نے کہاکہ مارے گئے دونوں جنگجوﺅں کی نعشیں مکان کے اندرپڑی ہیں ۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران ہی ایک جنگجودوسرے مکان میں منتقل ہوگیااوراب اُس کیخلاف بھی کارروائی جاری رکھی گئی ہے ۔پولیس ودفاعی ذرائع کے مطابق طرفین کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ شام تک جاری تھا۔انہوں نے کہاکہ پورے علاقہ محاصرے میں ہے اورتیسرے جنگجوکیخلاف کارروائی جاری ہے ۔

ادھرآئی جی پی کشمیرمنیراحمدخان نے کے این ایس کوبتایاکہ زوہامہ چاڈورہ کے ایک مضافاتی گاﺅںپاتری گام میں جاری جنگجومخالف آپریشن کے دوران ابتک ایک جنگجوماراگیا۔انہوں نے کہاکہ مارے گئے جنگجوکی نعش اورایک بندوق کوبرآمدکیاگیالیکن آپریشن ہنوزجاری ہے۔اس دوران چاڈورہ کے دورافتادہ پہاڑی گاﺅں میں فوج اورجنگجوﺅں کے درمیان خونین معرکہ آرائی شروع ہونے کے بعدپورے ضلع بڈگام میں مواصلاتی انٹرنیٹ سروس کومنقطع کردیاگیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جنگجومخالف آپریشن شروع ہونے کے بعدضلع بڈگام میں مواصلاتی انٹرنیٹ خدمات کواحتیاطی طورپرمعطل رکھاگیاتاکہ شرپسندوں کوافواہیں پھیلاکرحالات خراب کرنے سے روکاجاسکے ۔کے این ایس

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے