تصدق حسین مفتی کی ریاستی کابینہ میں شمولیت 28 دسمبر کو ’محکمہ سیاحت‘ کا قلمدان سنبھالیں گے

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر تصدق حسین مفتی کو امکانی طور پر 28 دسمبر کو ان کی بہن محبوبہ مفتی کی قیادت والی جموں وکشمیر حکومت میں بحیثیت کابینی وزیر شامل کیا جائے گا۔سینماٹوگرافرسے سیاستدان بننے والے مسٹر تصدیق حسین جنہوں نے گذشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ شکایتی سیل کے کوآرڈی نیٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا، کو ذرائع کے مطابق کابینی وزیر کا درجہ دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ’انہیں 28 دسمبر کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا‘۔

پی ڈی پی ذرائع نے مزید بتایا ’مسٹر تصدیق حسین کو محکمہ سیاحت کا قلمدان دیا جائے گا۔ یہ قلمدان اس وقت محترمہ مفتی کے پاس ہے‘۔ تصدیق حسین نے 7 جنوری 2015 کو اپنے والد اور اس وقت کے ریاستی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد پی ڈی پی میں غیررسمی طور شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم 7 جنوری 2017 کو یہاں انڈور اسٹیڈیم میں مفتی محمد سعید کی دوسری برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں تصدیق حسین مفتی نے پی ڈی پی میں رسمی طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ 28 دسمبر کو مسٹر مفتی کے علاوہ دوسرے ایک پی ڈی پی ممبر اسمبلی کو بھی بحیثیت وزیر مملکت کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ (یو ا ین آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے