چلہ کلان سے قبل برفباری اور بارشیں

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:شہنشاہِ زمستان ’چلہ کلان ‘ سے ایک روز قبل بالائی علاقوں میں تازہ ہلکی برفباری اور میدانوں علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں ،گوکہ شبانہ برفباری اور بارشوں سے وادی میں کم ازکم درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کیا گیا ،تاہم سردی کی شدت برقرار ہے ۔آج رات12بجے سے وادی کشمیر میں 40روز پر محیط ’چلہ کلان ‘ کی حکمرانی کا راج شروع ہوگا ۔

چلہ کلان کی آمد سے ایک روز قبل وادی میں ڈرامائی طور پر رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کیا گیا ۔کیو نکہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں ۔

ہلکی برفباری اور بارشوں کے بعد ریاست جموں وکشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابر آلود مطلع اور ہلکی برفباری وبارشوں کے باعث جموں وکشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سرینگر میں کم ازکم درجہ حرارت منفی3.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں کم ازکم درجہ حرارت منفی0.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہاں کا درجہ حرارت منفی7درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی4.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہاں درجہ حرارت منفی5.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

خطہ لداخ میں بھی رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کیا گیا ۔لہیہ میں تین ڈگری رات کے درجہ حرارت میں بہتری دیکھنے کو ملی،یہاں کا کم ازکم درجہ حرارت منفی10.5دگری ریکارڈ کیا گیا ۔کرگل میں منفی15.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

جموں ،کٹرا ،بٹوت،بانہال ،بھدرواہ،اور ادھمپور میں کم ازکم درجہ حرارت بالتریب 12.2،13.3،8.8،4.6،3.4اور11ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ 21دسمبر سے وادی کشمیر میں 40روزہ شہنشاہ ِ زمستان ’چلہ کلان ‘ کی مدت شروع ہوجائیگی ،یہ مدت31جنوری کو ختم ہوگی۔21 دسمبر سے31جنوری تک 40دنوں تک رہنے والے چلہ کلان میں عمومی طور پر سردی کے ریکارڈ قائم ہوتے رہے ہیں۔ اس موسم میں پانی کی سطح جم جانے کے علاوہ نل بھی جم جاتے ہیں اورسردی اپنے شباب پر ہوتی ہے۔

چلہ کلان کے بعد چلہ خ±رد کے20دن اور چلہ بچہ کے10دن بھی ہوتے ہیں اور یہ فروری کے آخر تک شدید سردی کے تین مرحلے ہوتے ہیں۔اسی موسم میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے اور بارش کے علاوہ برف باری بھی ہوتی ہے اور شدید سردی کی لہر نہ صرف شہر سرینگر بلکہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی جاری رہتی ہےں۔

چلہ کلان کی سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات ،کانگڑیاں اور گیس بخاریوں اور سوکھی سبزیوں کا ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

اس موسم میں کشمیر کے لوگوں کے کھانے کے انداز بھی بدل جاتے ہیں۔ جہاں گرم پانی کا زیادہ استعمال ہوتا ہے وہاں ایسی سبزیاں بھی تیار کی جاتی ہیں جوگرمیوں کے دنوں میں سکھاکراِسی موسم کےلئے رکھی جاتی ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے