سرینگر:ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ر یاست تشدد کے ایک ایسے بھنور میں پھنسی ہے جس کا خمیازہ عام اور معصوم لوگوں کو ب±ھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے شوپیان میں جواں سال خاتون کی ہلاکت پر افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شہری ہلاکتوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر تشدد کے بھنور میں پھنسا ہواہے ۔انہوں نے بٹہ مرن شوپیان میں خاتون کی ہلاکت پر اِن خیالات کا اظہار کیا ۔
سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے خاتون وزیر اعلیٰ نے کہا’بٹّہ م±رن شوپیان میں گزشتہ روز جھڑپ کے دوران ایک نوجوان خاتون کی موت سے بہت د±کھ ہوا‘۔ان کا کہناتھا ’بدقسمتی کی وجہ سے ریاست تشدد کے ایک ایسے بھنور میں پھنسی ہے جس کا خمیازہ عام اور معصوم لوگوں کو ب±ھگتنا پڑ رہا ہے‘۔

