بیجنگ، چین کے شمال مغربی صوبے لی اوننگ کی ایک عدالت نے مسلمان اور اسلام کے خلاف آن لائن نفرت پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ اطلاع آج چین کے ‘ڈیلی گلوبل ٹائمز’ نے دی۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبے کی شینیانگ کی عدالت نے لی ژین دونگ ہان نامی شخص کو یہ سزا سنائی ہے. عدالت نے ہان کو اپریل 2009 سے جون 2016 کے درمیان اپنی ویب سائٹ پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف تعصب پھیلانے کا مجرم پایا

