راہل گاندھی نے سنبھالی کانگریس کی کمان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی:راہل گاندھی نے آج کانگریس صدر کے عہدہ کی کمان سنبھال لی۔ پارٹی کے الیکشن افسر ایم رامچندرن نے انہیں یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب میں صدر ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا۔

تقریب میں مسٹر گاندھی کی والدہ اور کانگریس کی سبکدوش ہونے والی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے خزانچی موتی لال ووہرا، پارٹی جنرل سکریٹری جناردن دویدی، پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔

اس موقع پر مسٹر گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرا بھی موجود تھے ۔اس دوران 24 اکبر روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر بڑی تعداد میں کارکن ڈھول تاشوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھے گئے ۔کچھ لوگ قبائلی لباس میں ناچ گا کر جشن منا رہے تھے تو کچھ بھولے شنکر اور ہنومان جی کے بھیس میں آئے تھے۔

اتر پردیش کے امیٹھی سے لوک سبھا رکن مسٹر گاندھی ملک کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ پرانی سیاسی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے والے نہرو گاندھی خاندان کے چھٹے رکن ہیں. وہ 2013 سے کانگریس کے نائب صدر تھے .

پارٹی صدر کے عہدہ کے لئے ہوئے انتخابات میں مسٹر گاندھی نے 04 دسمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کیا تھا. نامزدگی کاغذات کے کل 89 فارم جمع کرائے گئے تھے اور ان کے لئے 890 تجویز کنندگان تھے . تمام فارم مسٹر گاندھی کے نام کے بھرے گئے تھے . مسٹر رامچندرن نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 دسمبر کو مسٹر گاندھی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کا با ضابطہ اعلان کیا تھا۔

راہل گاندھی کا کانگریس صدر تک کاسیاسی سفر:کانگریس صدر راہل گاندھی ملک کی سب سے پرانی سیاسی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے والے نہرو گاندھی خاندان کے چھٹے رکن ہیں.سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور 19 سال تک کانگریس صدر رہیں محترمہ سونیا گاندھی کے بیٹے راہل گاندھی کو 2013 میں پارٹی نائب صدر بنایا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ پارٹی کے بڑے فیصلے لینے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے ۔ 19 جون 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے مسٹر گاندھی کی ابتدائی تعلیم دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول میں ہوئی اور بعد میں وہ دون اسکول چلے گئے ۔

امریکہ میں ہاورڈ یونیورسٹی کے رولنز کالج فلوریڈا سے 1994 میں بیچلر آف آرٹس ڈگری حاصل کرنے کے بعد مسٹر گاندھی نے 1995 میں لندن کے مشہور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرنٹی کالج سے ایم فل کیا۔ گریجویشن کی تعلیم کے بعد انہوں نے مائیکل پورٹر کی انتظامی مشاورت کی کمپنی مانیٹر گروپ کے ساتھ تین سال تک کام کیا.اس دوران کمپنی اور ان کے ساتھیوں کو پتہ نہیں تھا کہ مسٹر گاندھی کاہندوستان کے ایک بڑے سیاسی خاندان سے تعلق ہے . سال 2002 کے آخر میں وہ ممبئی میں ٹیکنالوجی سے متعلق آ¶ٹ سورسنگ کمپنی ‘ بیک اپس سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے بورڈ آف ڈائرکٹرکے رکن بنے .مسٹر گاندھی 2004 میں سیاست میں داخل ہوئے اور ان کے والد کے انتخابی حلقے اترپردیش کے امیٹھی سے لوک سبھا الیکشن جیتے . انہیں 24 ستمبر 2007 کو کانگریس کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔

انہوں نے پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ فعال بنانے اور پارٹی کی معاون تنظیموں میں اندرونی جمہوریت پر زور دیا۔ سال 2009 کے عام انتخابات میں کانگریس کو ملی بڑی جیت کا کریڈٹ انہیں بھی دیا گیا۔اس سے پہلے نہرو گاندھی خاندان کے مسٹر موتی لال نہرو، سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور مسٹر راجیو گاندھی کانگریس صدر کے عہدے پر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی 1998 میں کانگریس صدر بنی تھیں اور اس عہدہ پر سب سے زیادہ وقت تک رہیں۔یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے