پانپور میں کمسن بچی کو گاڑی نے کچل کر ابدی نیند سلادیا؛ علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ، کیس درج ، تحقیقات شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05اکتوبر: پانپور میں آج اُس وقت ایک کمسن بچی جس کی عمرقریب 8برس تھی کو ایک تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر مار کر ابدی نیند سلادیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں ایک 8برس کی بچی عشرت نذیر دختر نذیر احمد بٹ ساکن پاٹل باغ پانپور ایک ویگنار گاڑی زیر نمبر JK13C-7004نے زور دار ٹکر ماری جس کی وجہ سے بچی شدید زخمی ہوئی ۔ بچی کو خون میں لت پت سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پانپور پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ پولیس ذرائع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے گاڑی ضبط کرکے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے ۔

Share This Article