قاضی گنڈ ،کولگام میں دوسرے روز بھی ہڑتال بدرا گنڈ میں مظاہرے

سرینگر/06  دسمبر / سی این آئی / قاضی گنڈ جھڑپ میں مقامی جنگجو سمیت تین جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعدقاضی گنڈ اور کولگا م کے بیشتر علاقو ں میں مسلسل دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال سے معمولاتی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔اسی دوران بدھ کی اعلیٰ صبح بدرا گند قاضی گنڈ علاقے میں اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑک پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تاہم بعد میں حالات پھر سے معمول پر آگئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کو نمائندے سے ملی تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ کے بونی گام علاقے میں گزشتہ روز فوج اور جنگجوئوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی میں مقامی جنگجو سمیت تین لشکر جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ اور کولگام کے متعدد آس پاس والے علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی جنگجوکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اور ان کی یاد میں تعزیتی ہڑتال رہی ۔نمائندے کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز اور اسکول دوسرے روز بھی بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی معطل ہو کر رہ گئی تاہم کچھ پرائیوٹ گاڑیاں سڑکوں پر چلتے ہوئئے دکھائی دی ۔معلوم ہوا ہے ان علاقوں میں ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور معمولاتی زندگی ایک بار پھر مفلوج ہو کر رہ گئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ بدرا گند علاقے میں بدھ کو اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں کر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تاہم بعد میں حالات دوبارہ سے معمول پر آئے ۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے