سرینگر/06دسمبر/
کے این ایس/
جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے کے تحت ریاستی پولیس کے سابق ڈی آئی جی کو جموں کشمیر کر کٹ ایسو سی ایشن کے معاملات چلانے کے لئے چیف ایگزیکٹیو افسر تعینات کیا جو کر کٹ ایسو سی ایشن کے منتظمین کے زیر نگرانی کام کرے گا۔اطلاعات کے مطابق ریاستی ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ جس میں جسٹس محمد یعقوب میر اور جسٹس علی محمد ماگرے شامل تھے نے فیصلہ سناتے ہو ئے کہا کہ ہماری رائے میں کر کٹ ایسو سی ایشن کے معاملات چلانے کے لئے معقول شخص کی تعیناتی ہونی چائے جو انتظامی معاملات چلانے کا تجر بہ رکھتا ہو۔اور اسلئے کر کٹ ایسو سی ایشن کے منتظمین کی طرف سے منظور کر دہ شخص سابق آئی پی ایس اور رسابق ڈی آئی جی عاشق احمد بخاری کو چیف ایکزیکیٹیو افسرکو تعینات کیا گیا۔سابق آئی پی ایس افسر کر کٹ انتظامی کمیٹی کے زیر اثر رہ کر چیف ایکزیکیٹیو کے عہدے پر رہ کر کام کریں گے ۔یاد رہے کہ جسٹس سی کے پر ساد ،جسٹس سعید رفعت عالم نے پہلے ہی جموں کشمیر کر کٹ ایسو سی ایشن میں الیکشن منعقد کروانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے

