کورونا بحران سے نمٹنے میں عالمی ادارہ صحت غفلت کا شکار ہے: فرانس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو لے دریان نے تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا بحران کے خلاف غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔

لے دریان نے سینیٹ سے اپنے خطاب کے دوران عالمی ادارہ صحت پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ادارہ آزادانہ طور پر کام کرنے کی قابلیت،معلومات کے تبادلے یا خطرات سے باخبر کرنے میں غفلت کا شکار رہا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ ادارے کے کرتا دھرتاوں کے علاوہ انتظامی امور کو بھی در پیش ہے مگر دوسری جانب ہمیں امریکہ کے فنڈ روکنے کے فیصلے پر بھی افسوس ہوا ہے۔

Share This Article